گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کےلئے پولنگ کا عمل جاری، 24 نشستوں پر 400 سو سے زائد امیدواروں میں مقابلہ

گلگت (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کےلئے پولنگ کا عمل جاری، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں 1391 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، 349 پولنگ اسٹیشن حساس اور 551 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 400 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں، مجموعی طور پر 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پیپلز پارٹی 23، ن لیگ 22، استحکامِ پاکستان پارٹی 15، پاکستان مسلم لیگ11 اور جے یو آئی ف کے 9 امیدوار میدان میں ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم 7، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے 6 ،6 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ 266 آزاد امیدوار بھی مختلف حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں