موسیٰ خیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی لالا اسرافیل جاں بحق، ایس پی
موسیٰ خیل (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے نمائندے لالا اسرافیل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق۔ ایس پی کلیم اللہ کاکڑ کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے بازار میں لالا اسرافیل کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں لالا اسرافیل موقع پر ہی دم توڑ گئے۔مقتول کو سر اور جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگیں۔ واقعہ مرکزی جامع مسجد کے قریب ان کی دکان کے سامنے پیش آیا، لالا اسرافیل دکان بند کرکے گھر جانے والے تھے۔ فائرنگ کے وقت لالا اسرافیل کا کم عمر بھائی بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ فی الحال واقعے کے محرکات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
Load/Hide Comments


