گلستان میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل، پنجگور میں گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق
قلعہ عبداللہ، پنجگور (ویب ڈیسک) گلستان کے قریب خوڑگی کے مقام پر معمولی گھریلو تنازعہ پر دو سگے بھائیوں کے لڑائی کے دوران کلاشنکوف کی گولیاں چلنے سے سکے بھائی کے ہاتھوں جوان بھائی محمد ایوب ولد سید محمد ہلاک جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائیاں کررہی ہے۔ علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے پروم کپ میں گاڑی الٹنے سے دو افراد جا ںبحق ایک زخمی ،ریسکیو ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم کپ میں پک اپ گاڑی کے ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گیا گاڑی میں سوار دو افراد عبدالصمد ولد گل محمد اور منظور ولد پیرا سکنہ تسپ جاں بحق ہو گئے، جبکہ عادل ولد محمد عظیم سکنہ پروم زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


