کچھی، ڈاکوﺅں کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ اور لوٹ مار، ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی، واقعے کیخلاف مرکزی شاہراہ پر دھرنا

سبی (یو این اے) کچھی کے علاقے میں شاہراہ این 65 پر لمجی کے مقام پر رات گئے مسلح ڈاکوں نے مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور مسافروں سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وین ڈرائیور سمیت پانچ مسافر شدید زخمی ہو گئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ مسلح ڈاکوﺅں نے پشاور اور دیگر شہروں کو جانے والی گاڑیوں کے مسافروں سے اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے نقدی، درجنوں موبائل فون اور دیگر قیمتی سفری سامان چھین لیا اور واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے اور بدامنی کے خلاف ٹرانسپورٹرز اور مسافروں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لاشیں اور گاڑیاں سڑک پر رکھ کر شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بلاک کردیا۔ نیشنل ہائی وے بند ہونے کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جس کی وجہ سے چلچلاتی دھوپ اور گرمی میں خواتین، بچوں اور بزرگ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے