بلوچستان بھر میں شٹر ڈاﺅن اور پہیہ جام ہڑتال، مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک معطل
کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان بھر میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کے باعث صوبے کا ٹرانسپورٹ نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا۔ حب سے ژوب تک مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک معطل، جبکہ مسافر کوچز، ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی آمدورفت تقریباً معطل رہی۔ کوئٹہ، خضدار، قلات، مستونگ، نوشکی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، پشین، حب اور ژوب سمیت مختلف اضلاع میں ہڑتال کے باعث دکانیں اور بازار بند جبکہ پہیہ جام رہا۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور سفری سرگرمیاں مکمل طور پر متاثر ہوئیں۔ مرکزی شاہراہوں پر مسافر کوچز اور مال بردار گاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث اہم تجارتی و سفری راستے سنسان نظر آئے۔ ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نقل و حمل کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔
Load/Hide Comments


