قومی اقتصادی کونسل اجلاس، محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی عمل کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی عمل کا تسلسل برقرار رکھا جائے گااور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت جاری کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس ہوا۔ قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کو ترقی، استحکام اور عوامی ریلیف کا سال بنانے کے عزم کا اظہارکیا جبکہ ملک کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق، انفراسٹرکچر، توانائی اور سماجی شعبوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی اور ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا اور وفاق اور صوبوں کے درمیان ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم امور پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔ قومی اقتصادی کونسل کی طرف سے آئندہ مالی سال کو ترقی، استحکام اور عوامی ریلیف کا سال بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور قومی اقتصادی کونسل نے ملک کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں قومی ترقیاتی پروگرام کے تحت انفراسٹرکچر، توانائی اور سماجی شعبوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم نے ترقیاتی فنڈز کے م¶ثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت جاری کردی۔ اجلاس میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا اور صوبوں کے جاری اور نئے منصوبوں کے لیے وسائل کی منصفانہ تقسیم پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو قومی ترقیاتی پروگرام کا مرکزی حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور مواصلاتی شعبوں کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی عمل کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔ اجلاس میں ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں میں قریبی رابطے ناگزیر قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے