پشین میں تھانے، قلعہ عبداللہ کی چوکی پر 50 سے زائد مسلح افراد کا حملہ، رہائشی کوارٹرز نذر آتش، اسلحہ اور گاڑیاں چھین کر فرار، پولیس
کوئٹہ (یو این اے) ضلع پشین اور ضلع قلعہ عبداللہ کے سرحدی علاقوں میں 50 سے زائد موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے بیک وقت پولیس تھانے اور چوکی پر دھاوا بول دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، پشین کے علاقے دینار میں واقع پولیس تھانہ سلطان اور اس سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے دولنگی میں قائم گیلو چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے تھانے اور چوکی پر موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ان سے تمام سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں چھین لیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران مسلح افراد نے تھانے، پولیس چوکی اور وہاں بنے رہائشی کوارٹرز کو آگ لگا دی اور عمارت کو زمین بوس کر دیا۔ کارروائی کے بعد تمام مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Load/Hide Comments


