نوشکی، نامعلوم افراد نے 6 بوزرز کو آگ لگا کر نذر آتش کردیا

کوئٹہ (آن لائن) نوشکی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 6 بوزرز کو آگ لگا کر نذر آتش کردیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کوئٹہ تفتان شاہراہ پر نوشکی میں مل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایل پی جی گیس لیکر آنے والے 6 بوزرزوں پر فائرنگ کرکے ان کے ٹائر برسٹ کرنے کے بعد ان کو آگ لگادی جس سے بوزرز کے اگلے حصے مکمل طور پر جل گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے