امریکی فوج کا بحیرہ عمان میں بھارتی تیل بردار جہاز پر حملہ، 3 افراد ہلاک، نئی دہلی کا شدید احتجاج

کراچی (ویب ڈیسک) امریکی ایئر فورس نے بحیرہ عمان میں بھارتی آئل ٹینکر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جہاز پر سوار 3 بھارتی ہلاک ہوگئے۔ امریکی فوج آبنائے ہرمز کے گرد ناکہ بندی برقرار رکھے ہوئے ہے اور ایسے میں امریکی فضائیہ نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک آئل ٹینکر کو بحیرہ عمان میں فضائی حملہ کرکے ناکارہ بنادیا۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اس حملے کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ امریکی طیارے نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنایا کیونکہ عملہ امریکی فورسز کی جانب سے بار بار دی گئی، ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایک بھارتی جہاز تھا جس پر سوار 28 افراد کے عملے میں سے 24 بھارتی شہری تھے جن میں سے 3 افراد جو حملے کے بعد سے لاپتا تھے اب ان کے ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے اور یہ بھارتی شہری ہیں۔ دوسری جانب بھارت نے بحیرہ عمان میں آئل ٹینکر حملے پر نئی دہلی میں امریکی مشن کے نائب سربراہ کو طلب کرلیا جس میں آئل ٹینکر پر امریکی حملے کیخلاف باضابطہ طور پر اپنا شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے