عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 79.90 ڈالر تک گر گئی
ویب ڈیسک : امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے اعلان سے آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی امیدوں کے باعث تیل کی قیمت میں مزید کمی آئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی ہے، جو مارچ کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔ اس کی موجودہ قیمت 79.90 ڈالر تک گر گئی ہے۔جنگ کے دوران برینٹ تیل کی قیمت تقریباً 120 فی بیرل تک بھی پہنچی تھی۔تنازع شروع ہونے سے پہلے برینٹ تیل کی فی بیرل قیمت تقریباً 70 ڈالر کے قریب تھی۔
Load/Hide Comments


