قطر میں منجمد 12 ارب ڈالر کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالر جلد جاری کردیے جائیں گے، ایرانی صدر
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں منجمد اس کے 12 ارب ڈالر کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالر جلد جاری کر دیے جائیں گے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے عبوری معاہدے کے بعد تیل اور پیٹروکیمیکل شعبے پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں ان منجمد فنڈز کی واپسی ممکن ہو سکے گی۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے بتایا کہ قطر میں موجود ایران کے مجموعی 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں میں سے ابتدائی مرحلے میں 6 ارب ڈالر ایران کو منتقل کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ عبوری معاہدے کے بعد ممکن ہوئی ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے مستقل حل کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔
Load/Hide Comments


