حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ، غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی برقرار رہے گی، وفاقی کابینہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے اخراجات کو قابو میں رکھنے کیلئے رواں مالی سال میں کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری کے اقدامات رواں مالی سال جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا فیصلہ عملدرآمد کے لیے وزارت خزانہ کو بھجوا دیا ہے۔ گزشتہ 3 سال سے خالی تمام اسامیاں ختم کردی جائیں گی ، نئی اسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہے گی اور رواں مالی سال ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی۔ مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے، حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ حکومتی خرچے پر غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی جاری رہے گی۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں