حکومت نے 30 جولائی کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے اضافہ، پیٹرول 75 پیسے فی لیٹر کم کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے24 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے 30 جولائی کیلئی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 30جولائی کے لیے ہوں گی۔یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔
Load/Hide Comments


