وزیراعلیٰ بلوچستان سے وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کی ملاقات، تعلیمی و ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال
کوئٹہ (آئی این پی )وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ نے ڈائریکٹر فنانسسوئی کیمپس علی جان بگٹی کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے وزیراعلیٰ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے مختلف تعلیمی، انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں تعلیمی سہولیات کی بہتری، طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل کے حل، ٹرانسپورٹ کی فراہمی، جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں بالخصوص میر غلام قادر بگٹی سب کیمپس سوئی کی ترقی اور وہاں اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئے۔ سوئی کیمپس کے بنیادی انفراسٹرکچر، تدریسی و انتظامی سہولیات کی فراہمی اور مستقبل میں نئے تعلیمی پروگرامز کے آغاز سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو سوئی کیمپس کی موجودہ صورتحال، ضروریات اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کی مجموعی تعلیمی، انتظامی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے یونیورسٹی کو درپیش ضروریات اور آئندہ کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو معیاری تعلیمی مواقع کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی اور میر غلام قادر بگٹی سب کیمپس سوئی کی ترقی، تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے تعلیم دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیجانب سے شعب? تعلیم کی ترقی، اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلبہ کو معیاری تعلیمی مواقع کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ ایسے مثبت اور دوراندیش اقدامات صوبے میں تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے نہایت اہم ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی تعلیم دوست پالیسیوں اور خصوصی توجہ کے باعث صوبے کے تعلیمی ادارے مزید ترقی کریں گے اور نوجوانوں کو بہتر اور معیاری تعلیم کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔


