بھاگ شہر پرکالعدم تنطیموں کےمسلح افراد کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز)بھاگ شہر پر کالعدم تنظیموں کے مسلح افراد نے صبح کے وقت تھانہ پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ۔بلوچستان پولیس کے بہادر جوانوں اور بھاگ کے غیور عوام نے عسکریت پسندوں کو منہ توڑ جواب دیا، بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس اور عوام کی بروقت مزاحمت نے تخریب کاری کی بڑی سازش ناکام بنا دی، بھاگ کے عوام نے عسکریت پسندوں کو واضح پیغام دے دیا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے لیے کوئی جگہ نہیں، کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد زخمی ہوئے، جنہیں تخریب کار ساتھی اپنے ساتھ لے گئے، بلوچستان پولیس کے افسران اور جوانوں کی بہادری اور بروقت کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، بھاگ کے غیور عوام نے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کرعسکریت پسندوں کے عزائم خاک میں ملا دیے، بلوچستان حکومت عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کی ہر سازش ناکام بنائے گی، بلوچستان کے بہادر عوام اور سیکیورٹی فورسز متحد ہیں، شدت پسندوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،بلوچستان میں امن دشمنوں کے خلاف جنگ میں عوام اور سیکیورٹی فورسز ایک پیج پر ہیں عسکریت پسندی کے خلاف بلوچستان پولیس اور عوام کی یہ کامیابی پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہے ان شاءاللہ بلوچستان کی سرزمین کو دہشتگردوں کے ناپاک عزائم سے پاک کرکے دم لیں گے۔


