حب،وندر کھر کھیڑا کے مقام پر مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم ، 2جاں بحق 15سے زائد زخمی

حب(نمائندہ انتخاب)وندر کھر کھیڑا کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور آئل ٹینکر (باو¿زر)کے درمیان تصادم 2افراد جاں بحق جبکہ 15سے زائد افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں نعشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا حادثے کے بعد 1122اور ایدھی ریسکیو ٹیموں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی مزید براں حادثے کے باعث وندر کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک بری طرح سے ٹریفک جام ہوکر رہ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں