یونان میں گیس دھماکے سے امریکی و برطانوی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک
ایتھنز (مانیٹرنگ ڈیسک)یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں گیس دھماکے سے چار امریکی اور ایک برطانوی شہری سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا پلاکا ضلع میں واقع گھر میں ہوا جہاں چار امریکی شہری کرائے پر ٹہرے ہوئے تھے۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والا برطانوی شہری اور اس کی یونانی اہلیہ دوسری منزل پر موجود تھے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مذکورہ واقعے میں مزید تین افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


