سوراب، گدر کلی علی آباد میں واٹر سپلائی اسکیم کے سولر پینلز توڑ دیے گئے، پانی کی فراہمی متاثر

سوراب(رپورٹ رشید عاطف) تحصیل گدر کے علاقے کلی علی آباد میں نامعلوم افراد نے واٹر سپلائی اسکیم پر نصب تمام سولر پینلز توڑ دیے، جس کے باعث پانی کی فراہمی کا نظام ناکارہ ہوگیا اور اہلِ علاقہ کو پینے کے پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق واٹر سپلائی اسکیم کلی علی آباد کے عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کا اہم ذریعہ تھی، تاہم سولر پینلز توڑ دیے جانے کے بعد اسکیم سے پانی کی فراہمی تقریباً معطل ہوگئی ہے۔ پانی کی قلت کے باعث خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت دیگر مکین پریشانی سے دوچار ہیں۔اہلیانِ کلی علی آباد نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ تباہ کیے گئے سولر پینلز کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت یا متبادل کا انتظام کرکے واٹر سپلائی اسکیم بحال کی جائے، تاکہ علاقے کے مکینوں کو پینے کے پانی کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے