نائیجیریا میں فوجی طیارہ گرنے سے تمام 32 افراد ہلاک

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کی ریاست اونڈو میں فوجی طیارہ گرنے سے 32 افراد ہلاک ہوگئے۔فوجی طیارے میں 25 مسافروں سمیت عملے کے 7 افراد سوار تھے، طیارہ گزشتہ روز بینن شہر سے لاگوس جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوا جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔طیارہ حاثے کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ہماری مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے ایک تکلیف دہ لمحہ ہے، ہماری فضائیہ کے اہلکار نائیجیریا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر روز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں