تمپ، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی
تمپ (بیورو رپورٹ)تمپ میں مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر نبی داد بگٹی کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ڈرائیور سے گاڑی اس وقت چھینی جب گاڑی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تمپ کی حدود میں واقع رہائشی کوارٹر کے باہر کھڑی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


