ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، بریگیڈیئر رضا جنرل نقدی
تہران (ویب ڈیسک)امریکی فوج کی جانب سے ایران پر زمینی حملے کی قیاس آرائیوں پر ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر انچیف کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا۔ ایران پر حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، زمینی حملے کی باتیں امریکی میڈیا کا پروپیگنڈا ہیں، امریکا نتائج جانتا ہے، اس لیے ایسے اقدام سے گریز کرے گا۔ حملے کی صورت میں بڑی تعداد میں امریکی فوجی گرفتار ہو سکتے ہیں، عراق اور افغانستان جنگوں پر امریکا نے کھربوں ڈالر خرچ کیے، لیکن امریکا کو آخرکار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتا ہے۔
Load/Hide Comments


