پرنس محی الدین کاتنازعہ چندافراد کے ساتھ ہے،جرگہ میں نامناسب الفاظ کی مذمت کرتے ہیں، لانگو قبیلے کا جرگہ
کوئٹہ: لانگو قبیلے کے معتبرین کاجرگہ زیرصدارت میر منظورحسین لانگو لانگو ہائوس کوئٹہ میں ہوا جس میں سردارزادہ سعیداحمد لانگو‘ ٹکری آغا محمد لانگو‘ ٹکری شفقت اللہ لانگو‘ میر خالد لانگو‘ سردارزادہ میر شاہ خالد لانگو‘ حاجی خورشید لانگو‘ حاجی عبداللہ جان لانگو‘ایڈووکیٹ میر عطاء اللہ لانگو‘ میر قدرت اللہ لانگو‘ حاجی عبدالرزاق لغاری سمیت سیکڑوں معتبرین نے شرکت کی ا س موقع پر گزشتہ دنوں قلات میں احمد زئی قبیلے ودیگراقوام کے چند سرداران اورمعتبرین کے جرگے کی مذمت کی گئی جس میں لانگو قبیلے کے افرادکے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے لانگوقبیلہ بلوچستان ‘ بلوچ قوم‘ بلوچی دستار قومی تشخص جو کہ خان قلات میر سلیمان دائود کے سرپر ہے لانگو قبیلہ آبائواجداد سے اس کی حفاظت کیلئے ہمیشہ صف آراء رہے ہیں لیکن احمد زئی خاندان نےاس کو فراموش کردیا جو باعث افسوس ہے پرنس محی الدین کازمین کاتنازع لانگو قبیلے کے چند افراد کے ساتھ ہے لیکن چند ناعاقبت اندیش اسے قبائلیت کارنگ دے کر بلوچ قوم کو خانہ جنگی اورتقسیم کرنے کی کوشش کی ہے خوش آمد پرست افراد نے بلوچ قوم کے درمیان نفرت کرنے کی سازش کی ہے جو قابل مذمت ہے

لانگو قبیلہ ہرمحاذ پر متحد ہے ہرجابر وظالم کے خلاف ہرقسم کاجواب دینے کیلئے مستعدہے لانگوقبیلہ ہمیشہ اپنے تشخص اور بقاء کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے ہروقت تیار ہے واضح رہے کہ بلوچ قومی جرگہ بلوچ قومی تشخص اوربلوچ کی بقاء ناموس کیلئے منعقد کیاجاتاہے نہ ہی معمولی اورذاتی مفادات کیلئے جرگے میں حاجی میریوسف لانگو‘ وڈیرہ عطاء محمد لانگو‘ ٹکری محمدصادق لانگو‘ محمدصدیق لانگو‘ ناظم اصغر لانگو‘ ماما اخترلانگ‘ ٹکری علی دوست‘ محمدرمضان لانگو‘ محمدخان لانگو‘ چیئرمین ممتاز لانگو‘ میر عبدالخالق لانگو‘ میر نثار لانگو‘ ٹکری عبدالرحیم لانگو‘ ٹکری کلیم اللہ لانگو‘ حاجی قادر داد لانگو‘ ٹکری نجیب اللہ لانگو‘ ملک شیر جان لانگو‘ ٹکری آغا دلدارزئی ‘حاجی عصمت اللہ لانگو‘ سید خان یوسف زئی لانگو‘ ٹکری درخان لانگو‘ حاجی عید محمد لانگو محمداعظم لانگو‘ امام داد لانگو‘ کبیراحمد لانگو‘ سعید احمد لانگو‘ میر محمد ابراہیم لانگو‘ نائب عبدالصمد لانگو‘ حاجی محمدحسین لانگو‘ ٹکری حسین احمد لانگو‘ میر عبدالکریم لانگو‘ غلام سرور لانگو ملکد اد محمد لانگو ضیاء الرحمن لانگو ودیگربھی موجودتھے۔


