تمپ، تیل بردار گاڑی اُلٹنے سے غیرملکی باشندہ جاں بحق

تمپ (نامہ نگار) ایران سے آنے والی تیل بردار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جان بحق، متوفی کاتعلق ایران سے ہے،آج شام 4بجے ایران سے آنے والی تیل بردار لینڈکروزر گاڑی تمپ کے پہاڑی علاقہ وکائی کے قریب راہین دارگ کے چڑھائی پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ناصر ولد چراغ سکنہ ایران جان بحق ہوگیا،ورثاء لاش کو ایران لے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں