برطانوی صحافی ڈیوڈ روز شہزاد اکبر کا فرنٹ مین ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز شہزاد اکبر کا فرنٹ مین ہے،چیئرمین نیب لاپتہ ہیں اور عمران خان کے فرنٹ مین شہزاد اکبر چیئرمین نیب بنے ہوئے ہیں،ملک میں آنے سے نوازشریف کو کوئی نہیں روک سکتا، جعلی چور، کرپٹ، نالائق، نااہل اور غنڈوں سے نوازشریف کو پاسپورٹ نہیں چاہیے، نوازشریف جب چاہیں گے پاکستان واپس آئیں گے۔منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ کچھ وزراء کو صبح صبح تماشا لگانے کی عادت ہوتی ہے،پاکستانی عوام ڈھائی سالوں سے سزا کاٹ رہی ہے، ان لوگوں کو شرم اور حیا آتی ہے جن میں شرم ہو،ان کو لایا ہی کمیشن اور کرپشن کرنے کیلئے ہے،عمران خان نے اپنی کابینہ میں وزراء نہیں ٹاؤٹس رکھے ہیں،اس وقت ٹاؤٹس اور فرنٹ مین کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہاکہ چینی اور آٹا چوری کے ذریعے کرپشن کی جا رہی ہے،عمران خان جہاں سے کمانا چاہتے ہیں وہاں اپنے ٹاؤٹس اپوانٹ کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاوے موسوی نے براڈشیٹ کے حوالے سے پاکستان سے کچھ لوگوں نے کیشن مانگنے کا کہا،ڈیوڈ روز نے شہزاد اکبر کے کہنے پر کاوے موسوی اور احتساب کمیشن کی میٹنگ کرائی،شہزاد اکبر وزہر اعظم کے مشیر احتساب نہیں،مشیر کمیشن ہیں،کیا سرکاری طور پر شہزاد اکبر کو کاوے موسوی سے ملکر پیشے کم کرنے کی اجازت دی گئی؟جہاں پیسے آتے دکھائی دیتے ہیں وہاں عمران خان اپنے بند تقرر کرتے ہیں،شہزاد اکبر ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن مانگ رہا تھا،شہزاد اکبر،چیئرمین نیب نیازی گٹھ جوڑ کیساتھ ڈیوڈ روز کو بھی ملایا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ کیا یہ عمران خان کا ذاتی لین دین تھا کہ شہزاد اکبر اور کاوے موسوی کی ملاقات کروائی،جب معاملہ نیب اور براڈ شیٹ کا ہے تو شہزاد اکبر کاوے موسوی سے کیوں ملا،ڈیوڈ روز کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف سٹوری ڈیلی میل میں لگائی گئی،سپریم کورٹ نے بھی کہا تھا کہ ایسڈ ریکوری یونٹ کے سربراہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کا کہا تھا،ڈھائی سالوں میں جس شخص کو کوئی نہیں جانتا تھا اسے مشیر داخلہ بنایا گیا،انکو عمران خان کی جگہ کمیشن خوری کیلئے تقرر کیا گیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ شہزاد اکبر نے کوئی شخص نہیں چھوڑا جس کی پگڑی اچھالی ہو،پاکستان میں اس سے زیادہ کمیشن خوری کی تاریخ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان،شہزاد اکبر،عمران خان اور ڈیوڈ روز کے فون کالز کی ریکارڈ پبلک ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ این آر او نہیں دوں گا راگ الاپنے والے کا ٹاؤٹ شہزاد اکبر چوری کرتا پکڑا گیا،شہزاد اکبر پاکستانی عوام کو یہ بتائیں گے کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں،شہزاد اکبر کو گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ فرعونیت کے لہجے میں ملازمین کیخلاف ایکسپائر آنسو گیس استعمال کئے گئے،ان چوروں اور ڈاکوؤں کی رینو کیا ہوا پاسپورٹ نواز شریف کو نہیں چاہیے،نواز شریف سیاسی دہشتگردوں کو پاسپورٹ رینو کرنے کیلئے نہیں دیں گے،نواز شریف جب چاہیں نواز شریف پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کمیشن خوری میں جب وزیراعظم ملوث ہے تو فوجداری مقدمہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدواروں ہیں،کمیشن خووروں کو گھر پہنچا کر دم لیں گے،دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جو قرضے نہ لیتے ہوں،شہباز شریف نے دوٹوک کہا ہے کہ ان چوروں سے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں کرینگے۔


