دبئی کے حکمران کی بیٹی کا "یرغما ل” ہونے اور اپنی آزمائش کا انکشاف

دبئی (انتخاب نیوز)دبئی کے حکمراں کی بیٹی جس نے 2018 میں ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے بعد خفیہ ویڈیو پیغامات میں اپنے دوستوں کو بتایا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے کیونکہ بقول ان کے، ان کے والد نے انھیں ’یرغمال‘ بنا رکھا ہے۔بی بی سی پینورما کے ساتھ شیئر کردہ ایک فوٹیج میں شہزادی لطیفہ المکتوم نے کہا ہے کہ جب وہ کشتی کے ذریعے فرار ہوئیں تو کمانڈوز نے انھیں نشہ آور ادویات دیں اور واپس لے آئے۔خفیہ پیغامات اب رک گئے ہیں اور ان کے دوست اب اقوام متحدہ سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ مداخلت کرے۔دبئی اور متحدہ عرب امارات پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ (شہزادی) اپنے خاندان کے پاس محفوظ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں