سینیٹ الیکشن، موقع ملا تو بلوچستان کا مقدمہ بھر پور انداز میں لڑینگے، منظور کاکڑ

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظوراحمد کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا سینیٹ میں بلوچستان کے عوام کا پہلے بھی وکیل تھا اور اگر دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان کے مسائل کے حل کامقدمہ بھر پور ا نداز میں لڑیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سینیٹ وہ ایوان ہے کہ جہاں ہم بلوچستان کے مسائل کو احسن انداز میں نہ صرف پیش کرسکتے ہیں بلکہ اس کے حل کیلئے بھی موثر اقدامات اٹھا سکتے ہیں ا نہوں نے کہا کہ جس طرح ایک بار پھر پارٹی قیادت اور تمام رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات میں مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میر کوشش ہوگی کہ ان کی اس اعتماد پر پورا اترتے ہوئے سینیٹ میں اپنا موثر کردارادا کرسکوں انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں موجود تمام اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں جن کا مقصد صوبے کی ترقی اور خوشحالی ہے اور ہم سب ملکر اس امر کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں تاہم ضروری ہے کہ اہل بلوچستان ہمارے ہاتھ اسی طرح مضبوط کرتے ہیں تاکہ ہم اس خواب کی تعبیر حاصل کرسکیں جو ہم سب نے ملکر دیکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں