کوئٹہ اور سبی میں ٹریفک حادثات، دو افراد جاں بحق دو زخمی

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور سبی میں ٹریفک کے دوالگ الگ حادثات میں 6سالہ بچی سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں۔ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی کے کلی ہاشم میں ٹریکٹر کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔دوسری جانب سبی کے علاقے ناڑی بنک کے قریب ٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص نواب خان جاں بحق جبکہ 2افراد محمد اکبر اور جاوید زخمی ہوگئے ہیں لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال سبی منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں