عوام نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر منظم ہورہے ہیں، ڈاکٹرمالک بلوچ
تربت (نمائندہ انتخاب) واسطو بازار تربت کے معتبر اور سرکردہ شخصیات اللہ داد منجار، احمد گل، واحد بخش، بشیر احمد ولد گل محمد،واجہ دوستین، واہگ منجار، واجہ حبیب اور وارث علی نے مختلف جماعتوں سے استعفیٰ دیکر نیشنل پارٹی کے پروگرام اور پارٹی قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرکے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، شمولیت کااعلان انہوں نے گزشتہ روز واسطو بازارتربت میں منعقدہ ایک شمولیتی اجتماع کے دوران کیا جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، مرکزی فنانس سیکریٹری سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی فدا حسین دشتی،مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن، ضلعی نائب صدر، وحدت بلوچستان کے رکن مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ، بی ایس او پجار کے وائس چیئرمین بوہیر صالح، وحدت بلوچستان کے رکن واجہ ملا برکت بلوچ، سابق ضلعی صدر محمد طاہر، نثار بزنجو، ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق بابل، ڈاکٹر محمدنور، مرکزی کمیٹی کے رکن رجب یاسین، تحصیل تربت کے صدر فضل کریم، ناصر رند، سابق تحصیل صدر واجہ قادر بخش موجود تھے، پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے انہیں نیشنل پارٹی میں شمولیت پرمبارکبادپیش کی اورکہاکہ نیشنل پارٹی بڑی تیزی سے سب سے بڑی فعال سیاسی قوت کے طورپر ابھرکر سامنے آرہی ہے عوام نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پرمنظم ہورہے ہیں، نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری سابق ضلعی چیئرمین حاجی فدا حسین دشتی نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے مختصر دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے، یونیورسٹی، میڈیکل کالج، تربت سٹی پروجیکٹ، کھجور فیکٹری اور جدید بس ٹرمینل اس کی واضح مثالیں ہیں جبکہ دوسری طرف ہر گھر میں تین تین نوکریوں کے جھوٹے وعدے کرنے والے آج کہیں نظرنہیں آتے، مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن،ضلعی نائب صدر مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ، بی ایس او پجار کے وائس چیئرمین بوہیر صالح اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق بابل بلوچ نے انہیں پارٹی میں شمولیت پرمبارکبادپیش کی۔


