جوہری معاہدے پر عمل در آمد کیلئے پہلا قدم امریکہ کو اٹھانا پڑے گا، روس

ماسکو: روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چونکہ امریکہ یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے نکل گیا تھا، اب امریکہ کو جوہری معاہدے پر عمل در آمد کرنے میں پہلا قدم اٹھانا پڑے گا۔ روس کے سرکاری اخبار ر کے مطابق سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ پہلا قدم امریکہ کو اٹھانا چاہئیے جس کے بعد ممکن ہے کہ جوہری معاہدے پر متوازن مفادات کی بنیاد پر عمل در آمد کا سلسلہ شروع ہو۔ روس کے نائب وزیر خارجہ اور جوہری مذاکرات کار کا کہنا تھا کہ روس نے جوہری معاہدے پر کسی نتیجے پر پہنچنے کیلئے چند سال قبل قدم بہ قدم فارمولہ پیش کیا تھا اور اس فارمولے پر 2015 میں جوہری معاہدے پر دستخط سے قبل کام ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں