بلوچستان ہائیکورٹ نے ٹریبونل کے فیصلے کیخلا ف ڈاکٹرنواز ناصرکی درخواست مستردکردی
کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر امیدوار ڈاکٹر نواز نا صرکی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست بلوچستان ہائی کورٹ نے مسترد کردی، منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر امیدوار ڈاکٹر نواز نا صرکی جانب سے انکے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ڈاکٹر نواز ناصر کی درخواست کو مسترد کردیا واضح رہے کہ ڈاکٹر نواز ناصر کے کاغذات نامزدگی دہری شہریت کی وجہ سے مسترد ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments


