لیا قت جتوئی نے بیہودہ الزام لگایا، اپنے دعوے کا ثبوت دیں، شہباز گل

لاہور:پی ٹی آئی کے ناراض رہنما کے پارٹی کیخلاف بیان پر تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ اب لیاقت جتوئی اپنے دعوے کا ثبوت دیں، لیاقت جتوئی اگر ثبوت نہ دے سکے تو پارٹی سخت ایکشن لے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ”لیاقت جتوئی صاحب نے آج سینیٹ کی ٹکٹ کے بارے ایک بیہودہ الزام لگایا۔ اب یا تو یہ یہ اپنے دعوے کا ثبوت دیں اور اگر نہ دے سکے تو پارٹی ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔ سیف اللہ ابڑو ان پر ہتک عزت کا کیس کریں گے۔ جتوئی صاحب خود نیب زدہ ہیں اور وہ خواہ مخواہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں