ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر بی اے پی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما موسی بلوچ نے اپنے قونصل ساجد ترین ایڈووکیٹ کے توسط سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر امیدوار سعید احمد ہاشمی اور نوید کلمتی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی،منگل کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی جان بلوچ نے ساجد ترین ایڈووکیٹ کے توسط سے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر امیدوار سعید احمد ہاشمی اور نوید کلمتی ٹیکنو کریٹ معیار پر پورا نہیں اترتے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ 2018 میں سپریم کورٹ نے ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے معیار پر پورا نہ اترنے والے حسین اسلام اور عبدالقادر کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے اور بی اے پی کے سعید احمد ہاشمی اور نوید کلمتی بھی ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے معیار پر پورا نہیں اترتے یہ المیہ ہے کہ معیار پر پورا نہ اترنے والے لوگ بلوچستان سے ایوان بالا تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں پہلے تو جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بلوچستان کی آسامیوں پر تعیناتیاں عمل میں لائی جاتی تھی ٹیکنو کریٹس کے معیار سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے جس کے مطابق دونوں امیدوار مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے لہذا انکے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے، بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں بینچ نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔ سماعت کے دوران ساجد ترین ایڈووکیٹ کے ہمراہ جمیل رمضان ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں