پنجگور، بارڈر کی بندش سے تیل و اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

پنجگور:ایران کے سرحدی علاقوں میں کشیدگی کے باعث پنجگور سے متصل بارڈر بند ہونے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک پچاس فیصد کم تیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ شہری مشکلات کاشکار ہوگئے تفصیلات کے مطابق ایران میں گزشتہ روز کے ناخوشگوار واقعہ جس میں ایک درجن کے قریب لوگوں کی شہادت اور زخمی ہوئے تھے تاحال بے یقینی کی صورت حال برقرار ہے جس کے پیش نظر پنجگور کی ضلعی انتظامیہ نے بارڈر میں نقل وحمل محدود کرنے کے لیے بارڈر کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے ہیں اورپنجگور پروم سے متصل بارڈر مکمل بند ہے دونوں اطراف میں بارڈرپرپابندیوں کے باعث پنجگور شہر میں ایک قسم کا سناٹا ہے اور ٹریفک بھی پچاس فیصد کم ہوکررہ گیا ہے تیل اور دیگر خوردنی اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں