سعودی عرب ، کورونا وائرس کے مزید 353 کیسز کی تصدیق ، 5 اموات
ریاض سے ترجمان سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 021 ہوگئی ہے۔ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریضوں کا انتقال ہوا۔ اس طرح کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 475 ہوگئی۔ ترجمان نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 280 مریض صحتیاب ہوئے۔ جس کے نتیجے میں صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ67 ہزار 15 ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments


