پی ایس ایل: کراچی کا ملتان کیخلاف بولنگ کا فیصلہ
کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کا بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان سلطانز نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جب کہ کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شکست کے بعد آج میدان میں اترے گی۔
دونوں ٹیموں نے آج اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور وہی کھلاڑی میچ کھیلیں گے جنہوں نے گزشتہ میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
پاکستان سپرلیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ کراچی کنگزاور ملتان سلطانز کے درمیان جب کہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام سات بجے کھیلا جائے گا۔
براہ راست میچ دیکھنے کے لیے www.geosuper.tv/live وزٹ کریں یا گوگل پلے اسٹور سے ہماری موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
Load/Hide Comments


