سینیٹ الیکشن، 3 روز باقی، جوڑ توڑ عروج پر

اسلام آباد :سینیٹ الیکشن میں صرف 3 روز باقی رہ گئے، اس موقع پر جوڑ توڑ میں تیزی آ گئی ہے۔سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو 2 سینیٹرز منتخب کرانے کی پیش کش کر دی ہے۔بدلے میں پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت مانگ لی ہے۔

پنجاب اسمبلی کا ماڈل دیکھ کر ایم کیو ایم بھی نیم رضا مند ہو گئی ہے۔ادھر اپنے ارکان سے رابطے کرنے میں حکومت کو دیر ہو گئی ہے۔اس ضمن میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اب حکومت میں شامل ارکانِ اسمبلی پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں