جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ

اسلام آباد: پولیس عہدیداروں نے کہاہے ضلع جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس نے علاقے میں میڈیا کو بتایا کہ سوموار کی شام دھماکے میں 2بچے ہلاک ہوگئے۔عہدیداروں نے کہاکہ عسکریت پسندوں نے اپنے کنٹرول کے دوران سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی روکنے کیلئے جنوبی وزیر ستان سمیت قبائلی علاقوں کی مختلف جگہوں پر بڑے پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔خیبرپختونخواہ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع جنوبی وزیرستان عسکریت پسندی کا گڑھ ہوتا تھا لیکن سکیورٹی فورسز نے مختلف مسلح آپریشنز میں دہشت گردوں سے علاقے کو بڑی حد تک کامیابی کے ساتھ مکمل طور پر صاف کردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں