حب ندی مائی گاڑھی کے قریب گولیاں لگی نعش برآمد

حب(نمائندہ انتخاب) حب ندی مائی گاڑھی کے قریب سے نعش برآمد،شناخت کیلئے حب اسپتال منتقل کردیا گیا،مقتول ساکن تمبو نصیر آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق ایک اطلاع ملنے پر منگل کی شب حب ندی مائی گاڑھی کے قریب سے ایک شخص کی نعش قبضے میں لیکر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچادیا گیا جہاں اسکے جیب میں پائی گئی شناختی کارڈ سے 38سالہ لودھاخان ولد بھوٹاخان ساکن تمبو ضلع نصیر آباد کے نام و پتہ سے شناخت کیا گیا اس حوالے سے پولیس اور ایدھی کے مطابق مقتول کے جسم پر تین گولیوں کے نشان پائے گئے ہیں اور لاش کے پاس سے ایک بیگ بھی برآمد ہوا ہے جس میں کپڑے ودیگر سامان تھے پولیس کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں