تفتان، ایرانی سیکورٹی کا 125پاکستانیوں کو گرفتار کر کے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا
تفتان:ایرانی سیکورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر بغیر دستاویزات کے ایران میں دا خل ہونے والے 125پاکستانی شہریوں کو تفتان بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کردیا جنہیں ایران کے مختلف شہروں سے گرفتارکیا گیا ہے مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے مختلف شہروں سے 125 پاکستانی تارکین وطن کو گرفتار کرکے پاک ایران تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا گرفتار گرفتار افراد میں سے 113 کا تعلق پنجاب، 5 کا خیبر پختونخواہ، 5 کا آزاد کشمیر اور 2 افراد کا تعلق بلوچستان سے ہیں جبکہ 5 افراد کو پاکستانی شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث ایران واپس کردیا گیا۔ لیویز زرائع کے مطابق گرفتار افراد ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ایران میں گرفتار کیا گیا ہے۔ زیر حراست افراد کو محکمہ صحت کے اہلکاروں نے تفتان سرحد پر اسکریننگ کی بعد ازاں انہیں مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔


