کوہلو ، شہری مضر صحت اشیاء کھانے سے مختلف بیماریوں کے شکار
کوہلو(انتخاب نیوز ) ضلع کوہلو میں یوں تو ضلع انتظامیہ متحرک نظر آتی ہے تاہم شہر میں مضر صحت اشیاء چوک چوراہوں پر سرعام بکنے لگے ہیں جہاں دیکھے جدھر جائیں وہاں الگ الگ نوحہ ہے
ضلع میں بیکری کے اٹیمز،مضر صحت پھل و سبزیاں،کھانے پینے کے ہوٹلوں میں عدم صفائی ,پکوڑے و فاسٹ فوڈ کے فیکٹریوں و دوکانوں میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے اور چوک پر کھلے عام گوشت کے فروخت سے شہری مضر صحت اشیاء کھانے لگے ہیں جس سے شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں تیزی سے مبتلاہورہے ہیں ماہر امراض ڈاکٹرز کے مطابق شہریوں کو مضر صحت چیزیں کھانے سے سخت پرہیز کرنی چاہئے بلکہ ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے ایسے اقدامات اٹھانے چائیے جس سے ضلع میں مضر صحت اشیاء کی فروخت صحیح معنوں میں جڑ سے ختم ہوسکیں کیونکہ مضر صحت اشیاء کھانے سے روز بروز کھانسی،گلے،گردے،جِلد،پھیپھڑوں،یرقان،معدہ،جگر،دل ودیگر امراض کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس حوالے سے جب ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار آفیسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ماضی میں مختلف ڈپٹی کمشنروں کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت کی وجہ سے کارروائیاں ہوئی ہیں جس سے مضر صحت اشیاء کے فروخت پر بڑی حد تک قابو پایا گیا تھا تاہم موجودہ ضلعی سیٹ اپ میں مس انڈر سٹینٹنگ اور ذمہ دار آفیسرز کی عدم دلچسپی سے ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں دوسری جانب کوہلو کے عوامی حلقوں نے بتایا کہ کوہلو میں اشیاء خوردنوش کی نرخ جہاں آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں ویہی اشیاء خوردنی کے معیار حفظان صحت کے اصولوں کے عین خلاف ہیں جس سے شہری مہنگے داموں مضر صحت اشیاء خوردنی خریدنے پر مجبور ہیں عوامی حلقوں کے مطابق انتظامیہ کو میونسپل کمیٹی سے مل کر اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ شہر میں صفائی کے اوقات کار کو تبدیلی کرکے رات یا صبح دوکانوں کے کھولنے سے پہلے صفائی کے اوقات کار ترتیب دینے ہونگے اس کے علاوہ دوکان دار اور ہوٹل مالکان کو جالی لگا کر اشیائے خوردونوش کو گردوغبار سے محفوظ رکھنے کا پابند بنایا جائے تاکہ دوکاندار ،ٹیلے والے گردوغبار سے اٹی اور غیر معیاری اشیاء سے باز رہیں ضلعی انتظامیہ عوام تک صاف اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے اور زبانی کلامی دعووں کے بجائے اب عملی اقدامات کرئے شہریوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنر سبی ڈویژن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو میں مضر صحت اشیاء خوردونوش کے فروخت کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ ضلع بھر کے شہری حفظان صحت کے عین مطابق اشیاء خوردونوش کا استعمال کرسکیں ۔


