خضدار آئسولیشن وارڈ برائے نام، سہولیات کا فقدان

خضدار: خضدار لیبر اسپتال کے قرنطینہ میں سہولیات کا فقدان۔ پچیس بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ میں کورونا ٹیسٹ کٹ تک موجود نہیں حتی کہ پینے کے پانی تک کی سہولیت دستیاب نہیں، انتظامیہ کی جانب سے بنائے براے نام آئسولیشن وارڈ کو عوامی حلقوں نے ناقص قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ انتظامیہ کے زور صرف لاک ڈاؤن اور غریبوں کو بیروزگار کرنے پر ہے مگر کورونا وائرس کے تدارک کیلئے دیگر عوامل بروئے کار نہیں لایا جارہاہے۔ لیبر اسپتال میں قائم قرنطینہ میں سہولیات کا فقدان انتظامیہ کی لاپراہی اور غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں