وزیراعظم اپنی دیانتدری اور ایمانداری سے جیتے ہیں، بشریٰ رند
کوئٹہ:صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشری رند نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی عمران خان کے ساتھ جڑی ہے وزیر اعظم عمران خان اپنی دیانتداری اور ایمانداری کی وجہ سے قوم کے دلوں میں راج کرتے ہیں گزشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشری رند نے بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو نیشنل اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وزیر اعظم کی جیت ہوئی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی دیانتداری اور ایمانداری کی وجہ سے قوم کے دلوں میں راج کرتے ہیں اور عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا آج کا دن پاکستان کا تاریخی دن ہے اور تحریک انصاف اپنی مدت پوری کرے گی محترمہ بشری رند نے کہا پاکستان کی ترقی اور خوش حالی عمران خان کے ساتھ جڑی ہے صرف عمران خان ہی کرپشن اور بد دیانتی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔


