کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بلڈنگ کوڈ کیخلاف ورزی پرکارروائی
کوئٹہ؛کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف آرکیٹیکٹ حاجی اسحاق مینگل کی قیادت میں بلڈنگ کوڈ کے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر ہونے والی بلڈنگوں کے خلاف کارروائی جاری رہی۔ ایڈمنسٹریٹر سیدال خان لونی کے احکامات کی روشنی میں چیف آرکیٹیکٹ حاجی اسحاق مینگل کی قیادت میں میونسپل مجسٹریٹ عبدالباسط، سربلند خان،حنیف نوروزئی،بلڈنگ برانچ کے نعمت اللہ کرد،نسیم احمد بلڈنگ انسپکٹر انجینئر عبدالقادر،عارف رسول کرد اور شبیر علی زئی نے ملاخیل اسٹریٹ،گیلانی روڈ، آرچر روڈ، کیقاباد روڈ، آرٹ سکول روڈ اوردیگر علاقوں میں بغیر نقشے کے زیر تعمیر بلڈنگ کے تعمیراتی کام کو روک کر سیل کردیاگیا۔حاجی اسحاق مینگل نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں نقشے کی منظوری کے بغیر اور بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر ہونے والی بلڈنگوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی جاری رکھی جائے گی اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بغیر نقشے پاس بننے والی بلڈنگز کے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کئے جارہے ہیں۔


