حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈاؤن کرسکتے ہیں، سعید غنی

کراچی :وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈاؤن کی طرف چلے جائیں، ہماری کوشش ہوگی کہ بچوں کے امتحانات وقت پر ہوں۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ موسم بہار کی چھٹیاں سندھ میں نہیں ہوتیں یہ پشاور اور پنجاب کے کچھ شہروں میں دی گئی ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ شفقت محمود نے 100 فیصد اسکول کھولنے کا کہا تھا، ہم نے مخالفت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کیا جائے، اگر بچوں کے تعلیمی سلسلے کو بریک کیا تو پھر بہت وقت لگے گا۔

کورونا بڑھ گیا، پابندیاں سخت، کاروبار رات 10بجے تک، مزار، شادی ہالز اور سینما کھولنے کا فیصلہ واپس، 300 افراد سے بڑا اجتماع نہیں ہوسکے گاصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں صرف دس بارہ شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں