الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کیخلاف نااہلی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کیخلاف نااہلی درخواست خارج کر دی۔ ای سی پی نے شہری کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ راجہ بشارت نے کاغذات نامزدگی کیساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا۔ جس پر ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ آپ کو تین سال بعد یاد آیا کہ بیان حلفی جھوٹا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں