تفتان میں موجود زائرین کو کلیئر کرنے کے بعد روانہ کیا جائے،چیف سیکرٹری بلوچستان
چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر کی زیر صدارت کرونا وائرس سے بچاو کے اقدامات سے متعلق اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت کے حکام ایف سی افسران پی ڈی ایم اے، کسٹم ایف آئی اے حکام نے شرکت کی چیف سیکرٹری بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفتان میں موجود لوگوں کے رہنے کا بندوبست کیا جا رہا ہے تفتان آنے والے تمام افراد سکریننگ کی جائے گی چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تفتان سے ہر قسم کی آمدورفت مکمل طور پر بند کی جائے ایف آئی اے امیگریشن مکمل طور پر بند کرے کسٹم اور بارڈر فورسز کسی بھی نقل حمل روکے صوبے کی تمام انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر مسافروں کو کی سکریننگ کی جا رہی ہے
انہوں نے کہا کہ تفتان میں موجود لوگوں کے کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے تفتان میں موجود زائرین کو کلیئر کرنے کے بعد بسوں کے زریعے ان کے صوبوں میں روانہ کیا جائے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے بتا یا کہ ایران والے چوٹی چھوٹی باتوں پر بارڈر بند کر دیتے ہیں کرونا وائرس بہت بڑا مسئلہ ہے چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ پاکستان سے کوئی شخص ایران نہیں جائے گا الارمنگ صورتحال نہیں ملک اور صوبہ محفوظ ہے حفاظتی اقدامات کرنا ضروری ہے