خفیہ کیمروں کے ذریعے آئین کی توہین ایک سنگین جرم ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ:صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور اپوزیشن کے ووٹ چوروں کو این آر او دینے سے انکار کے بعد ای سی پی اور سپریم کورٹ کے کندھے پر بندوق چلانے کے بعد خفیہ کیمروں کے ذریعے آئین کی توہین ایک سنگین جرم ہے اور اس کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے 26مارچ سے قبل سلیکٹیڈحکمران مستعفی ہو جائے ورنہ حالات کے تمام تر ذمہ دار یہی نالا ئق حکمران ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع آغا محمود شاہ،مولوی فیض محمد،حافظ حسین احمد شرودی،محمد صدیق مینگل،مولانا عبدالخالق مری،اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،مولوی عبدالرحمن،مولوی شمس الدین،حاجی نواز کاکڑ،حاجی غوث اللہ،دلاور خان کاکڑ،سید عزیز اللہ آغا،حاجی نعمت اللہ بازئی،مولانا خالد ولید،حافظ خلیل،مولوی خورشید احمد،عبدالواحد آغا،نظام الدین،حاجی عبدالباری اچکزئی،حاجی عین اللہ شمس،حاجی عبدالحئی مینگل،سید آغا عبدالشکور،حاجی رحمت اللہ،حاجی دین محمد سیگی نے شرکت کی اجلاس میں 26مارچ کو ہونے والے لانگ مارچ کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر وپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بلوچستان سے لانگ مارچ کی قیادت کرینگے جس میں پی ڈی ایم کے دیگر مرکزی قائد بھی شریک ہونگے لانگ مارچ کی تیاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26مارچ تک صوبائی مجلس عاملہ کے تمام اراکین وپارلیمانی گروپ کے اراکین کوئٹہ میں موجود رہیں گے اور لانگ مارچ کیلئے تمام اضلاع سے تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا لانگ مارچ کیلئے تمام صوبے کے اضلاع کے قافلے 26مارچ کو قائد جمعیت مولانا فضل الراحمن کی قیا دت میں کوئٹہ سے براستہ ژوب اسلام آباد کی طرف روانہ ہونگے تمام ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس ڈویژنل اور اضلاع کی سطح پر ہونگے جس میں صوبائی مجلس عاملہ کے راکین بھی شریک ہونگے اجلاس میں بتایا گیا کہ لانگ مارچ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی چاہتی ہے سلیکٹیڈ حکمرانوں نے جس طرح ملک کو پوری دنیا میں بد نام کیا ہے آج ہماری ملک کے معیشت کی حالات ٹھیک نہیں ہے قرضے دن بدن بڑھتے جارہے ہیں اگر حکمرانوں کو اپنی زد اور آنا کی نوبت نہ آتی تو آج یہ عوام کی خاطر اور اپنی لائقی کی خاطر اقتدار چھو ڑ ریتے تھے مگر بد قسمتی سے ایسا ہونے نہیں دیا جارہا ہے ضمنی اورسینیٹ انتخابات کے بعد اب چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی ڈرامہ رچایا گیا انہوں کہا کہ پونگ بوتھ سے کیمرہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے اپوزیشن نے صاف وشفاف انتخابات کیلئے ہر طریقہ اپنا یا یہ لوگ چوری بھی کرتے ہیں اور ایف آئی آر بھی کرواتے ہیں سیا ست کو کاروبار بنانے والے ایکسپوز ہو گئے ہیں بلیک میلنگ کرنا اور دھونس دھاندلیوں ان کی سیا ست کی ستون ہے سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی آئینی ترمیم میں ناکام رہے صدارتی آرڈیننس ردی کا ٹکڑابن گیا تو خفیہ کیمرے والے مستری لے آئے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اب سلیکٹیڈ حکمرانوں کو کوئی موقع نہیں دینے کیونکہ یہ ملک چلانے کیلئے اہل نہیں ہے مولانا فضل الرحمن 26مارچ کو کوئٹہ سے لانگ مارچ کی قیادت کرینگے جس میں پی ڈی ایم کے دیگر مرکزی قائدین بھی شریک ہونگے اور کوئٹہ سے براستہ ژوب اسلام آباد روانہ ہونگے جمعیت علما اسلام کے تمام عہدیدار اور کارکن اپنی تیاریاں تیز کریں جب تک سلیکٹیڈ خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور اپوزیشن کے ووٹ چوروں کو این آر او کے دینے سے انکار کے بعد ای سی پی اور سپریم کورٹ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانے کے بعد خفیہ کیمروں کے ذریعے آئین کی توہین ایک سنگین جرم ہے اور اس کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے 26مارچ سے قبل سلیکٹیڈحکمران مستعفی ہو جائے ورنہ حالات کے تمام تر ذمہ دار یہی نالا ئق حکمران ہو نگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں