گوئٹے مالا میں 19 تارکین وطن کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کردی گئیں

گوئٹے مالا سٹی: وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں 19 تارکین وطن کی لاشوں کو ان کے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ مقامی امدادی ادارے کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تارکین کی لاشیں جنوری کے آخر میں میکسیکو سے برآمد ہوئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی گاڑیاں پر سو سے زیادہ گولیوں کے نشانات پائے گئے تھے اور انہیں نذر آتش کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گوئٹے مالا کے صدر نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس اندوہناک پر3 روز کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں