جونیئروکلاکی مالی معاونت کی جائے‘بلوچستان بارکونسل

کوئٹہ، بلوچستان بار کونسل نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جونئیر وکلا کی مالی معاونت کیلئے وزیراعلی بلوچستان اور چیف جسٹس بلوچستان جو کہ چیئرمین وکلا ویلفئیر فنڈز ہیں کوعلیحدہ علیحدہ تحریری طور پر مراسلہ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فوراََ بلوچستان بارکونسل اسپیشل گرانٹ اور چیف جسٹس بلوچستان چیئرمین وکلا ویلفئیر فنڈز فوری طور جونئیر وکلا کیلئے مالی معاونت کرنے کے فنڈز کا اجرا کرے بیان میں کہا کہ ملک میں لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں ہزاروں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں وہاں جونیر وکلا معاشی مشکلات سے دوچار ہیں جس کی مالی معاونت کیلئے بلوچستان بار کونسل نے علیحدہ علیحدہ تحریری مراسلہ وزیراعلی بلوچستان اور چیف جسٹس بلوچستان کو جاری کیا ہے اور اس کے علاوہ بار کونسل نے جونیئر وکلا کی معاشی مشکلات کے حوالے سے تحریری طور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان جو کہ وہ خود وکلا سے ھی تعلق رکھتا ھے اور وہ بار کونسل کا ایکس افیشو چیرمین کے ساتھ ساتھ حکومت بلوچستان کے نمائندے بھی ہیں جن کے فرائض منصبی میں شامل ھے کہ وہ گورنمنٹ اور عدلیہ کے علاوہ وکلا کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار اداکرے جیسا کہ دوسرے صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلز اپنا کردار اداکر رھے اسی سلسلے میں جونیئر وکلا اور کورٹ کلرکس کے موجودہ لاک ڈاون اور کرونا کے وبا کی وجہ سے بہت سخت مالی مشکلات کے شکار ھیں تحریری طور پر آگاہ کرتے ھوے جلد جلد سے وکلا کے مالی مشکلات کے حل کیلیے گورنمٹ سے اسپیشل گرانٹ دلانے میں اپنا کردار ادا کرے بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت وکلا کے لیے اسپیشل گرانٹ کی منظوری اور چیف جسٹس بلوچستان چیئرمین وکلا ویلفئیر فنڈز فوری طور پر جونئیرز وکلا کی مالی معاونت کے لیے فنڈز کا اجرا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں