مولانا صاحب کو پی ڈی ایم نے مسترد کردیا، اعظم سواتی
اسلام آباد:وزیرِ ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پتا نہیں مولانا فضل الرحمن کو کیا ہوگیا ہے، ان کو پی ڈی ایم نے مسترد کردیا، اب مولانا صاحب کی پی ڈی ایم میں کوئی جگہ نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ جماعتیں اپنے مفادات کے لیے پی ڈی ایم میں اکٹھی ہوئی ہیں۔اعظم سواتی نے کہا کہ آئندہ 3 سالوں کے لیے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ رہیں گے۔انہوں نے تمام جماعتوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں الیکشن کے طریقہ کار کو آسان بنائیں۔
Load/Hide Comments


